میڈیکل ،ڈینٹیل سیٹوں کیلئے آخری راؤنڈ کی کونسلنگ

12:44PM Mon 18 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز/18،اگست 14 بنگلور/کرناٹک ایکزامنیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اس ادارہ کی جانب سے میڈیکل اور ڈینٹیل کورس کی سیٹیں الاٹ کرنے ایک راؤنڈ کی کونسلنگ چلائی جارہی ہے اس وقت سرکاری کوٹہ میں آکسفورڈ میڈیکل کالج بنگلور میں 37/میڈیکل سیٹیں دستیاب ہیں ، اسکے علاوہ طلباء کی جانب سے سرنڈر کی گئی 25/میڈیکل اور 38ڈینٹیل کورس کی سیٹیں خالی ہیں ،19/اگست کی شام 6/بجے تک طلباء ویب سائٹ پر ان سیٹوں کے لئے آفر دے سکتے ہیں،20/اگست کو منظور شدہ سیٹوں کی فہرست شام 6/بجے کے بعد شائع کی جائے گی ، 21/تا 23/اگست کے درمیان منظور شدہ طلباءکوفیس ادا کر کے داخلہ لینا ہوگا ،25/اگست کی شام 5:30بجے سے قبل انہیں متعلقہ کالجوں میں ذاتی طور پر حاضر ہوکر سیٹ الاٹمنٹ کروالینا ہوگا ، میڈیکل رینک کے لئے منظور تمام طلباء اس راؤنڈ میں حصہ لے سلتے ہیں ،البتہ جن طلباء کو پہلے راؤنڈ میں سیٹ الاٹ کی گئی ہو اور جنہوں نے الاٹ شدہ سیٹ کے ای اے کو سرنڈر کر دی ہو وہ طلباء اس راؤنڈ میں حصہ لے نہیں سکتے ، اور جن طلباء کا انتخاب پہلے ڈینٹل سیٹ کے لئے کیا گیا ہے اور جنھوں نے اپنی ڈینٹل سیٹ سرنڈر کر دی ہے ، وہ دوبارہ حصہ لے نہیں سکتے البتہ وہ میڈیکل کورس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ، دیگر تفصیلات کے ای کے ویب سائٹ http://kea.kar.inc.in پر دیکھیں A.H.K