ماہنامہ 'پھول ' کا ماہانہ اجلاس؛ طلبہ کے مابین انعامات کی تقسیم
09:49AM Fri 18 Aug, 2017
بھٹکلیس نیوز / 18 اگست، 17
بھٹکل / (رضوا ن گنگاولی) "آج سے ایک سال پہلے یعنی 17 اگست کے دن ملت کے بچوں کا مستقبل سنوارنے اور ان کو اپنے روشن ماضی سے جوڑ کر ان کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے ملت کے چند نوجوانوں نے ماہنامہ پھول کا آغاز کیا تھا،وہ دن جب بے سروسامانی اور لوگوں کی کڑوی کسیلی پھر زمانے بھر میں مطالعے کا بڑھتا ہوا فقدان اور آج کا یہ دن جہاں ننھے قارئین دفتر کے باہر بھیڑ لگائے رسالہ نہ پہنچنے پر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں اور پھول کے پروگرام سے جگہ نہ ہونے کے سبب باہر جارہے ہیں "۔کچھ اس طرح کا اظہار ماہنامہ پھول کے مدیر مولوی عبداللہ دامداابوندوی نے وائی ایم ایس اے کے منیری ہال میں منعقد پھول انعامی تقریب میں کیا۔جامعہ اسلامیہ کے سینئر استاد جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب کی صدارت میں ہوئی اس خوبصورت تقریب میں پھول کے بے شمار قارئین موجود تھے،مولوی شماس گولٹے کی خوبصورت نظامت اور احمد صوبیدار کی تلاوت میں پھول کا یہ کامیاب دسواں جلسہ تھا۔
اس موقع پر جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب نے پھول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر مسرت کا اظہار فرمایا اور اپنے شاگردوں کے اس کام کو وقت کی اہم ترین ضرورت کہتے ہوئے دور دراز سے آئے پھول کے ننھے قارئین کو قلم کی اہمیت،مطالعہ کی ضرورت اور پھول کی نافعیت پر بہترین باتیں واقعات کی روشنی میں بیان فرمائی.۔
مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما انجمن کالج کے اردو لیکچرار جناب عبدالرؤوف سونور نے طلبہ کو پھول کے مطالعے کے ساتھ ساتھ اردو لکھنے یا کم ازکم پھول پر اپنے تاثرات لکھتے رہنے پر زور دیا اور پھول کے بہترین آغاز پر خراج تحسین پیش کیا۔
منطقہ شرقیہ میں پھول کی بہترین نمائندگی کرنے والے اور پھول کے ہمدرد مولانا صہیب صاحب منا ندوی نے بچوں کو پھول سے جڑے رہنے کی اور زیادہ سے زیادہ اس سے دلچسپی لینے پر زور دیا۔
*تفصیل انعامات*
بہترین مصوری ( ڈرائنگ)
اول :مظاہرہ آدم-کمٹہ
دوم :سمرہ ناز ہلارے
سوم:ابراہیم اکرمی
اس کے علاوہ ڈرائنگ مقابلے میں شریک ہر ایک بچہ کو انعام سے نوازا گیا۔
بہترین خط:رابعہ سعدا
بہترین شعر:شذرہ شاہین
بہترین لطیفہ:دانش رکن الدین
بہترین کہانی:عویم سعدا
بلاعنوان کہانی :عویم سعدا
ننھے نمائندے ایوارڈ:اذعان پیشمام،شریم لونا
اول فہم نظم مقابلہ: ام ورقہ عسکری
پھول کوئز مقابلے میں(بھٹکلی قارئین کو) انعام لینے والے:
1)عائشہ صفا
2)محمد ماہر سنہری
3)ریحانہ یاسمین سعدا
4)ناجیہ خطیب
5 )احمد سعید دامودی
6 )حفصہ اکرمی
7 )بلال
8 )محی الدین کولا
9 )نوفی اسحاقی
10 )صالح رکن الدین
جلسے کے دوران میں پھول کے قارئین نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا،ننھے مسیب اور ان کے ساتھیوں نے جذبات بھرے انداز میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا ترانہ (ترانہ ملی)سنایا،حسین قاضیا نے پھول کا ترانہ خوبصورت انداز میں پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا۔
آخر میں مولانا عبدالنور ندوی نے پھول قارئین کو نئی خریداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی..واضح رہے کہ پھول نئی خریداری کا آغاز شروع ہوچکا ہے،تجارتی اشتہارات بھی مناسب قیمتوں پر پھول میں شائع کیے جاتے ہیں،الحمدللہ ماہنامہ پھول بہت ہی کم عرصے میں بھٹکل اور اطراف میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا رسالہ بن گیا ہے۔