کوڑا کرکٹ کو دوسری جگہ ڈالنے کا مطالبہ اور دھرنا
04:02PM Sun 24 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ مہادیوا پورہ اسمبلی حلقہ کے لوگوں نے بنگلور سے ذخیرہ کئے جانے والے کوڑاکرکٹ کو مٹاگاناھلی کے ڈمپنگ یارڈ میں نہ ڈالنے کی مانگ کولیکر دھرنا دیا اور کچرا لیکر آنے والی لاریوں کو آگ لگا نے کی کوشش کی۔پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر مقررہ وقت پر حالات پر قابو پالیا اور لوگوں کو سمجھایا کہ وہ موقعہ واردات پر بی بی ایم پی کے افسران کو طلب کرنے کے ذریعہ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔سابق مےئر منجوناتھ ریڈی اور رکن اسمبلی اروند لمباولی نے موقعہ واردات پر پہنچ کر لوگو ں کو یقین دلایا کہ کل سے یہاں کے یارڈ میں کچرا نہیں ڈالا جائے گا اورشہر کے مضافات میں واقع پتھر کواٹرس میں کچر ڈالا جائے گا اور لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔لوگوں نے الزام لگایا کہ یہاں ہر دن مقدار سے زیادہ کچرا ڈالنے کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے یہاں ہر دن مچھروں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔مچھروں کو ھلاک کرنے کے لئے ضروری اقدامات بھی نہیں کئے۔ کئی دنوں سے فاگنگ بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی دوائیوں کو چھڑکایا گیا۔اس لئے اس کی مخالفت میں دھرنا دیا گیا۔