بھٹکل ہرلی سال میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے چھ سالہ بچی فوت؛ ایک گرفتار
02:07PM Tue 2 Jul, 2019
بھٹکل: 2 جون،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ہرلی سال میں جانوروں کو کھیت میں آنے سے روکنے لیے لگائے گئے الیکٹرک تار کو چھونے سے ایک بچی فوت ہوگئی ہے جس کی شناخت خوشی ایشور نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
رورل پولس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق خوشی نائک کل شام ٹیوشن سے آنے کے بعد اپنی نانی کے گھر سے کھیلنے کے لیے ذرا دور چلی گئی تھی جہاں کھیتوں سے چلنے کے دوران اس کا پیر پھسل جانے کی وجہ سے اس نے وہاں لگی بجلی کی تار کو پکڑ لیا جس سے لڑکی وہیں پر فوت ہوگئی۔
اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا جس کے بعد پولس نے اس سلسلہ میں کھیت مالک سکرا گونڈا کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کیا ہے۔
سرکاری اسپتال میں لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو گھر والوں کی حوالہ کیا گیا ہے۔