جانچ ایجنسیوں نے بھٹکل کے نوجوان کو پہچاننے کی غلط فہمی کہہ کر رہا کردیا گیا
10:38AM Thu 7 Apr, 2016
بھٹکلیس نیوز ؍ 07 اپریل، 16
بھٹکل ؍ (نامہ نگار) پونہ کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منگل کی رات آئی ایس آئی ایس سے تعلقات ہونے کے شبہ میں گرفتار ہونے والے بھٹکل امین الدین روڈ نزد عائشہ مسجد کے مقیم اسماعیل ابن عبدالرؤف کو این آئی نے یہ کہہ کر چھوڑ دیا ہے کہ ان سے پہچاننے میں غلطی ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ اسماعیل دبئی میں برسر روزگار ایک سیلزمین ہے جس کے والد کے مطابق اس نے صرف آٹھویں تک ہی تعلیم حاصل کی ہے اور اسے کمپیوٹر تو دور اسمارٹ فون تک استعمال کرنا صحیح طریقہ پر نہیں آتا ہے۔ تاہم جانچ ایجنسیوں نے دعوٰی کیا تھا کہ وہ اسماعیل پر کئی دنوں سے نظر رکھے ہوئے تھے اور وہ دبئی سے شام کی طرف اڑان بھرنے والا تھا۔
ادھر اسماعیل کے والد کا کہنا ہے کہ اسماعیل کو کمپیوٹر تو بڑی بات اسے اسمارٹ فون تک صحیح طریقہ پر استعمال کرنا نہیں آتا۔ ان کے مطابق وہ چند مہینے پہلے وہ دبئی ملازمت کی تلاش میں گیا تھا لیکن ملازمت نہ ملنے کے سبب واپس آگیا تھا اور اب پھر ایک بار ملازمت کی تلاش میں جارہا تھا کہ اسے دھر لیا گیا ہے۔
اب اسماعیل کے والد نے اس کی رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے میڈیا والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔