ڈی وارمنگ ڈے کی مناسبت سے بھٹکل نیو انگلش پی یو کالج طلبہ میں گولیوں کی تقسیم
02:12PM Wed 25 Sep, 2019
بھٹکل: 25 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج پوری ریاست میں ڈی وارمنگ ڈے(کیڑوں سے نجات) منایا جارہا ہے ۔اسی کی تحت آج بھٹکل کے نیو انگلش پی یو کالج کے طلبہ میں گولیوں کی تقسیم کی گئی اور اس تعلق سے بیداری پید ا کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس موقع پر آر این ایس اسپتال کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر چیتن کلکور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو صحت مند رکھنے اور انہیں تعلیم کی طرف یکسو رکھنے کے لیے انہیں ایسی گولیاں دینا چاہئے ۔
اس پروگرام کی صدارت کالج پرنسپال ویریندر شانبھاگ نے کی ۔