اما نت بینک کو بچانے کیلئے تعاؤن کی درخواست
03:21PM Mon 28 Aug, 2017
بنگلور: (بھٹکلیس نیوز ) بنگلور کے ایک صنعت کار عالم پاشاہ نے امانت بینک کے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے میں تعاؤن کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس بینک کو مکمل طور پر بند ہونے سے بچایا جاسکتا ہے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب عالم پاشاہ نے الزام لگایا کہ جس وقت بینک کا کاروبار عروج پر تھا اس وقت بڑے بڑے بلڈروں نے اس سے فائدہ اٹھا یا اور جب بینک مشکل میں ہے تو یہ بلڈرس خاموش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب بھی بینک کا بچایا جاسکتا ہے اس کیلئے ڈپازیٹرس کے تعاؤن کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی لوگ بینک کو بچانے کیلئے سامنے آئے اور جب کروڑوں روپئے ریزر بینک میں جمع کرنے کی بات آئی تو بینک کو بچانے کا دعویٰ کرنے والے پیچھے ہٹ گئے۔