اے ایم یو کے جنید کو یو پی ایس سی میں ملا تیسرا رینک، ماں۔ باپ کو اس لئے نہیں تھا بیٹے پر بھروسہ

12:08PM Sat 6 Apr, 2019

ویسے تو زکوٰتہ فاونڈیشن کے تعاون سے 18 مسلم لڑکوں اور لڑکیوں نے یو پی ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے لیکن ان سب کے درمیان جیند احمد ایک ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے یو پی ایس سی کے نتائج میں تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔ جنید یوپی کے نگینہ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد پیشے سے وکیل ہیں۔ وہیں، جنید کی دو بہن اور دو بھائی ہیں۔ سب سے چھوٹا بھائی بارہویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ جیند کی پڑھائی اے ایم یو سے ہوئی ہے۔ وہیں، انجینئرنگ کی پڑھائی ایک پرائیویٹ کالج سے کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنید نے بتایا’’ دسویں اور بارہویں میں میرے 60 فیصد ہی نمبر آئے تھے۔ میں پڑھنے میں کمزور تھا۔ حالانکہ گزشتہ سال 2018 میں میرا سلیکشن آئی آر ایس کے لئے ہو گیا تھا۔ لیکن نہ جانے کیوں مجھے لگتا تھا کہ سماج کی خدمت کے لئے آئی اے ایس سے اچھی کوئی سروس نہیں ہے‘‘۔
 یو پی ایس سی میں تیسرا رینک حاصل کرنے والے جنید اپنی نجی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ میں اسکول۔ کالج میں اپنی ٹیم کا کپتان بھی رہا ہوں۔ ویسے مجھے سویمنگ کرنا بھی اچھا لگتا ہے۔ میں کالج میں اینٹی ریگنگ ٹیم کا سربراہ بھی رہا ہوں۔ میری ایک بہن کی شادی ہو گئی ہے جبکہ دوسری بہن ابھی جاب کرتی ہے‘‘۔