بی جے پی دور حکومت میں ہی بنے گا رام مندر ؛ ساکشی مہاراج
03:18PM Mon 8 Jun, 2015
بھٹکلیس نیوز/ 07 جون،2015
نیو دہلی / ((آئی این ایس) اناؤ سے بی جے پی کے امیدوار ایم پی ساکشی مہاراج ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ان کے ایک بیان پر سیاست گرما گئی ہے۔ ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی مدت کار میں ہی ایودھیا میں رام مندر بنے گا اور اس کام کے لئے حکومت کے پاس ابھی چار سال کا وقت ہے۔
اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے یہ صاف کردیا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے اور عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر آگے کا فیصلہ لیا جائے گا۔