کرناٹک میں سیاسی بحران جاری، مظاہرہ کے دوران غلام نبی آزاد سمیت کئی کانگریسی رہنما حراست میں

04:30PM Wed 10 Jul, 2019

بنگلورو: کرناٹک میں بحران کے لئے برسر اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان جاری اٹھا پٹک کے درمیان برسراقتدار کانگریس اور جنتا دل (ایس) نے گورنر وجوبھائی والا کے مبینہ ’تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ‘ کی مخالفت میں بدھ کو مظاہرہ کر کے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے اتحادی حکومت پچھلے ایک ہفتے سے سنگین بحران سے دو چار ہے۔
 برسراقتدار اتحاد کی جانب سے اسمبلی اسپیکر کے دفتر کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور ریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا کی قیادت میں پارٹی کے رکن اسمبلی نے دھرنا دیا۔ ایک سو سے زیادہ ارکان اسمبلی اور قانون ساز کونسلر کے اس دھرنے میں سابق نائب وزیراعلی آر اشوک اور کے ایشوپپا بھی شامل تھے۔ دھرنے پر بیٹھے رکن اسمبلی وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی اور کانگریس کے ان لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جو باغی رکن اسمبلی کو منانے اور انہیں اپنے فیصلے پر پھر سے غور کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
مظاہرہ کے دوران گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کر رہے غلام نبی آزاد سمیت کانگریس کے کئی لیڈران کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے۔