خاتون کی بیگ چرا کر چلتی ریل گاڑی سے کود کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے دو چور بھٹکل میں گرفتار

04:08PM Sun 3 Nov, 2019

بھٹکل: 3/نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نیتراوتی ایکسپریس کے ڈبے سے ایک خاتون مسافر کا بیگ چرانے کے بعد بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر  چلتی ریل گاڑی سے کود کر بھاگنے کی کوشش کرنے والے  دو چوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان دو نوجوانوں کی شناخت اپنگڈی کے رہنے  والےعبدالرشید (22) اور بنٹوال کے رہنے والے اسحاق (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔