دہشت گردی کے الزمات کا سامنا کرنے والے ملزم کو بامبے ہائی کورٹ نے حج پر جانے کی دی اجازت
02:04PM Mon 16 Jul, 2018
دہشت گردی کے الزمات کا سامنا کرنے والے ملزم کو بامبے ہائی کورٹ نے حج پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ممبئی کے ملنڈ، گھاٹکوپر اور ممبئی سینٹر پر ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم عاطف ملا کوبامبے ہائی کورٹ نے سفر حج پر روانہ ہونے کی اجازت دی ہے۔
خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے عاطف ملا کو قصور وار قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ تاہم نچلی عدالت کےفیصلہ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے عاطف ملا کو 2005 میں ضمانت دیدی تھی ۔