انجمن کی دکانیں اور کینٹین کرایہ کے لیے دستیاب؛خواہش مند افراد جلد رابطہ کریں
03:57PM Sun 1 Sep, 2019
بھٹکل: یکم ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کی زیر ملکیت دکانوں اور کینٹین کے لیے خواہش مند حضرات سے ٹینڈر طلب کیا گیا ہے جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
1۔ تحصلدار آفس کے بالمقابل انجمن حفصہ کامپلکس مین روڈ پر دو عدد دکانیں کرائے کے لئے دستیاب ہیں.
2۔ انجمن آباد میں بوائز کینٹین چلانے کے لئے ٹینڈر مطلوب ہیں.
3۔ انجمن ویمین کیمپس جہاں پر گرلس پی یو سی اور ڈگری کالجس ہیں نئی تعمیر شدہ کینٹین چلانے کے لئے ٹینڈر مطلوب ہیں.
شرائط :
ویمینس کیمپس میں صرف مستورات کو ہی داخلہ ہے مرد حضرات کو کسی صورت کینٹین یا کیمپس میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی.۔
2۔دس مہینے کا کرایہ بطور ایڈوانس اور متفقہ کرایہ ہرماہ بلا ناغہ اولین پانچ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوگا.
3۔ کرایہ کی ادائیگی میں مسلسل دو ماہ کی تاخیر پر عقد کرایہ کینسل ہوگا اور ایک ہفتہ کے اندر ملکیت خالی کرنی ہوگی.
4۔ کرایہ دار پر لازم ہےکہ ملکیت کو خود اپنے استعمال میں رکھے کسی اور کے استعمال میں دینے یا Sub Let کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔
5۔ ہر صورت انجمن جائیداد کمیٹی کے کیے گئے فیصلے حتمی ہونگے۔
مندرجہ بالاشرائط پر خواہش مند حضرات متوقع کرایہ اور دکان کی غرض لکھ کر اپنی درخواست ١٥/ ستمبر ٢٠١٩ء شام پانچ بجے تک بند لفافہ میں انجمن آفس میں پہونچا دیں -