آننت واڑی قومی شاہراہ پر انووا کاراور ٹیمپو کی زبردست ٹکر ؛ چھ زخمی
12:19PM Mon 25 Nov, 2013
آننت واڑی قومی شاہراہ پر انووا کاراور ٹیمپو کی زبردست ٹکر ؛ چھ زخمی
بھٹکلیس نیوز / 25 نومبر، 13
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) منکی آننت واڑی قومی شاہراہ پر آج صبح باراتیوں سے بھری ٹیمپو اور انووا کار کے مابین ہوئی زبردست ٹکر میں انووا پر سوار تقریباً چھ نوجوان زخمی ہوگئے ہیں ، جن کی شناخت مرڈیشور کے طہور ، وکیل ، فیصل ، ابومحمد اور وسیم کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ صبح 10:30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سدارپور جارہی باراتیوں سے بھری ٹیمپو مرڈیشور کی جانب جارہی کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ کی وجہ سے کار کا اگلا حصہ دب کر رہ گیا ہے اور ٹیمپو کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔
اس سلسلہ میں منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔