'ہندوستان چھوڑو تحریک 'کے پچہتر سال ہونے پر بی جے پی کارکنان نے نکالی ریلی

06:11AM Fri 12 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 12 اگست،2016 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ہندوستان کی آزادی میں ایک اہم کردار کی اہمیت رکھنی والی 'ہندوستان چھوڑو تحریک' (Quit India movement)  کو پچہتر سال ہونے پر بی جے پی کا رکنان نے ایک ریلی کا اہتمام کیا ۔ یہ ریلی شہر کے سرکٹ ہاؤ س سے نکل کر چن پٹن ہنومنت مندر پر جا کر ختم ہوئی، جس میں بی جے پی کارکنان نے ملک کی حمایت میں نعرے لگائے ۔ ریلی میں بی جے پی لیڈر دھنیاکمار جین ،بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، ضلع نائب صدر گووند نائک، کرشنا نائک، پرمیشور دیواڑیگا، ایشور دوڈمنے، دنیش نائک، روی نائک جالی، مکند نائک، شنکر نائک، پرمود جوشی ، ناگپا نائک وغیرہ موجود تھے۔ BJP-rally-01 BJP-rally-02