بند کئے گئے لاکھوں پین کارڈ میں کہیں آپ کا بھی تو نہیں، ایسے چیک کریں ویلدیٹی

01:26PM Fri 4 Aug, 2017

نئی دہلی : حکومت نے 11.44 ملین سے زائد پین کارڈ یا تو بند کر دیئے ہیں یا غیر فعال کر دئے ہیں۔ یہ کارروائی ایک سے زیادہ پین کارڈ رکھنے والوں پر کی گئی ہے۔ اگر آپ بھی یہ خبر جان کر فکر مند ہیں کہ آپ کا پین کارڈ ویلڈ ہے یا نہیں، تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک طریقہ جس کے ذریعہ آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آپ کا پین کارڈ بند تو نہیں ہو گیا ہے۔ اپنے پین کارڈ کی ویلڈیٹی کو چیک کرنے کیلئے آپ سب سے پہلے انکم ٹیکس کی ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں پر نیچے دئے گئے طریقہ کے اعتبار سے اپنے پین کارڈ کی ویلڈیٹی چیک کریں ۔
چیک کرنے کا طریقہسب سے پہلے انکم ٹیکس کی ویب سائٹ پر جائیں ۔ یہاں آپ کو نو یوور پین رنگین نظر آئے گا۔ اس پر کلک کریں۔
کرنے کے بعد ایک نئی ونڈوکلک اوپن ہو گی یہاں دیے گئے فارم میں اپنا مڈل نیم، سرنیم اور فرسٹ نیم بھریں۔ یاد رہے کہ یہاں اپنا وہی نام لکھیں جو آپ کے پین کارڈ پر ہے ۔
اگر مڈل نیم نہیں ہے تو اس کالم کو خالی چھوڑ دیں۔ پین کارڈ میں دی گئی تاریخ پیدائش درج کریں ۔ موبائل نمبر وغیرہ ڈال کر سمٹ پر کلک کریں۔ اب آپ کے موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی آئے گا، اس او ٹی پی کو ڈال کر پھر سمٹ کریں۔