چین نے امریکا کی کئی کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں
03:52PM Sat 13 Jul, 2019
شنگھائی ۔ ایجنسیاں
چین نے تائیوان کے ساتھ اسلحہ کے معاہدے کرنے والی کئی امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں امریکا کو خبردار کیا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں مداخلت کر کے 'آگ سے نہ کھیلے'۔ ان کا کہنا تھا کہ تائیوان کے ساتھ اسلحہ کے معاہدوں سے چین میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریا کے دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ نےکہا کہ کوئی غیر ملکی طاقت چین کو متحد رہنے سے نہیں روک سکتی۔ غیر ملکی طاقتوں کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکا کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے مسئلے کے خطرناک پہلؤں کا اداراک کرے اور آگ سے کھیلنا بند کرے۔