بھٹکل میں کرناٹکا راجیہ اتسوا تقریب کا اہتمام؛ اسکولی بچوں کی طرف سے ثقافتی پروگرامات

12:30PM Thu 2 Nov, 2017

بھٹکلیس نیوز / 02 نومبر،2017 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) کرناٹکا راجیہ اتسوا کے موقع پر بھٹکل میں بھی تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں اس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں مقررین نے اپنے خطاب میں کرناٹکا کی تہذیب اور روایات کا تذکرہ کرتے ہوئے کرناٹکا کی انفرادیت کا تذکرہ کیا وہیں اسکولی طلبہ نے بھی مختلف کلچرل پروگرامات کے ذریعہ کرناٹکا سے جڑی تہذیب اور کلچر کو پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ اس سے قبل ایم ایل اے منکال وئیدیا نے نیو انگلش اسکول میں دیپ جلا کر راجیہ اتسوا ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی تھی  جس کے بعد اسکولی بچے ریلی کی شکل میں  قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے تعلقہ اسٹیڈیم پہنچے تھے ۔ اس موقع پر تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد تقریب میں ڈائس پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیر من وشنو دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، مہابلیشور نائک، دیوی داس آچاریہ ، تحصیلدار وی این باڈکر، ڈی وائی ایس پی شیو کمار  وغیرہ موجود تھے۔