سعودی عرب میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجراء

01:39PM Tue 13 Dec, 2016

نئے نوٹوں کے بارے میں شاہ سلمان کو حکام کی بریفنگ
سعودی عرب میں جملہ مالیت کے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے نئے تیار کردہ ڈیزائن کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔ مملکت میں کرنسی نوٹوں اور سکوں کا یہ اب تک کا چھٹا ڈیزائن ہے۔ اس سے کرنسی نوٹوں کے پانچ ڈیزاین تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز معدنی سکوں اور کاغذ کے نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کی ایک ایک کاپی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کی گئی۔ شاہ سلمان کو نئے ڈیزائن کردہ نوٹوں کے بارے الیمامہ شاہی محل میں ان کے دفتر میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان، سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی کے گورنر ڈاکٹر احمد عبدالکریم الخلیفی، ڈپٹی گورنر عبدالعزیز صالح الفریح اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔