چوری کی ناکام کوشش پولیس نے فائرنگ کرکے تین ملزموں کو گرفتار کیا
03:29PM Sat 23 Sep, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ودیارنیا پورہ پولیس نے چوری کرنے کی کوشش کرنے پرتین ملزموں پرفائرنگ کرکے انہیں گرفتار کا ہے اور زخمی ملزموں کو علاج کے لئے وکٹوریہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ چند دنوں سے پولیس تھانہ کی حدود میں چوری کی وارداتیں زیادہ ہورہی تھیں۔ ڈی سی پی (نارتھ)چیتن کمار راتھوڑ نے پولیس انسپکٹر پنت کمار کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر رات کے وقت زیادہ گشتی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس ٹیم نے ہر رات گشتی میں اضافہ کردیا تھا اور دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی گشتی پر لگایا تھا۔ آج جمعہ کی اولین ساعتوں میں لکشمی پور میں واقع ایک ڈاکٹر کی کلینک کے رولنگ شٹرس کے تالے توڑکر چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔پولیس انسپکٹر پنت کمار نے تمام ملزموں کو وارننگ دے کر خود کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے کہا ۔سب انسپکٹر اپیا نے ملزموں کو گرفتارکرنے کے لئے آگے بڑھنے پر دو ملزموں نے انپر چاقو سے حملہ کرکے بری طرح سے زخمی کردیا پنت کمار نے پولیس اہلکاروں کے تحفظ کے لئے دوگولیاں چلائیں۔ ایک گولی19 سالہ اشوک اور دوسری گولی26 سالہ نارائن سوامی کے دائیں پیر کے اوپری حصہ میں لگنے سے دونوں گر پڑے اور انہیں گرفتار کرکے وکٹوریہ اسپتال میں بھرتی کرایا۔ تیسرا ملزم30سالہ سدھاکر کو بھی ایک ٹھکانا سے گرفتار کیا گیا۔ سب انسپکٹر اپیّا کو یلہنکا کی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ودیارینا پور ہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔