اگر کوئی آپ کی عصمت دری کرتا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟؛ایشورپا کا خاتون صحافی سے سوال

01:48PM Sat 17 Oct, 2015

بھٹکلیس نیوز / 17 اکتوبر، 15 بنگلورو/ (ایجنسی) سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا نے آج صبح ایک خاتون صحافی کے سوال کے جواب میں متنازعہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔جب ایک خاتون صحافی نےان سے ریاست میں بڑھتے جرائم اور پولس اہلکاروں کی کمی کے تعلق سے سوال پوچھا تو ایشور پا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ"دیکھئے کہ آپ یہاں ہو،اور آپ ایک خاتون ہو، اگر کوئی آپ پر ہاتھ ڈالے یا پھر آپ کی آبرو ریزی کرے،تو ہم مخالف پارٹی والے کیا کرسکتے ہیں،جو ریاست کے دوسرے حصوں میں ہیں؟ ان کے اس متنازعہ بیان کے بعد جے ڈی ایس چیف ایچ ڈی کمار سوامی نے اس بیان کی مذمت کی ہے اور اسے غیر ذمہ دارانہ بیان سے تعبیر کیا ہے۔جبکہ کانگریس پارٹی نے اسے خواتین کے تعلق سے بتا جانے والا نرم رویہ کہا ہے اور انہوں نے بھی اس بیان کی مذمت کی ہے۔تاہم ایشورپا نے کہا ہے کہ ان کے بیان کا غلط مطلب نکالا جارہا ہے حلانکہ وہ کرناٹکا کی خواتین کے سلسلہ میں کافی فکر مند ہیں ۔