الاظہر فاونڈیشن اسکول ،گوری پالیہ کا گریجویشن ڈے
02:26PM Thu 30 Mar, 2017
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)احمد عباس جاوید کی اطلاع کے بموجب آج یہاں گوری پالیہ بنگلور مسجد سبحانیہ کے عقب میں ال اظہر فاونڈیشن ٹرسٹ نامی تعلیمی ادارہ کے زیر اہتمام قائم نرسری تا ہائی اسکول جو کہ علاقہ کا اک مثالی ماڈل اسکول بھی کہلاتا ہے کا گریجویشن ڈے منعقد تھا اس موقعہ پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے مختلف رنگارنگ دلچسپ پروگرام طلبا و طالبات کے ذریعہ پیش کئے گئے جس کو اس اجلاس میں موجود حاضرین نے خوب سراہا ۔ اس موقعہ پر اجلاس کے لئے خصوصی طور پر مدعو مہمان خصوصی محترمہ پروین صاحبہ نے اظہار خیال فرماتے ہوئے طلبا و طالبات کے والدین کو مبارکباد پیش فرمائی آپ محترمہ پروین صاحبہ نے بزبان انگریزی بہت دلنشیں تقریر میں طالبات کو علم کی اہمیت سے واقف کرواتے ہوئے انہیں نصیحت فرمائی کہ ان کی گود میں مستقبل کی نسل جنم لے گی اور اس وقت وہ اپنے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں اک اچھا ذمہ دار شہری اور اک اچھا نیک مسلمان بنوائیں۔ ڈاکٹر شاہین یوسف صاحبہ نے بھی اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب فرماتے ہوئے اساتذہ 249طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو آج کے اس اسکولگریجویشن ڈے پر مبارکباد پیش کی اور اسی کے ہمراہ طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں خصوصیت سے نصیحت فرمائی کہ تعلیم کے حصول کے بعد آپ خود کفیل تو ضرور بنجاےئنگی لیکن اسی کے ساتھ آپ کو اخلاقی اور اسلامی تعلیم کا دامن نہیں چھوڑ نا ہوگا اپنے اسلامی کردار اور اپنی اخلاقی تربیت کو بھی تعلیم کے ہمراہ پروان چڑھاتے رہیں ۔ اس موقعہ پر ہیو من ٹچ کی سکریٹری محترمہ تزئین عمر صاحبہ نے بھی اپنے کلیدی خطبہ میں اپنے طلبا و طالبات کو قیمتی ہیروں سے تشبیہ دیتے ہوئے انہیں مستقبل کا قیمتی اثاثہ قرار دیا آپ نے اس موقعہ پر اپنی اسکول کے طالب علموں کی صلاحیتوں کی توصیف فرماتے ہوئے انہیں خصوصیت سے نصیحت فرمائی کہ وہ علم کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھیں اور اس کو بجھنے نہ دیں۔آپ محترمہ تزئین عمر صاحبہ نے علم کو اک ایسی دولت قرار دیا جس کو کوئی چرا نہیں سکتا آپ تزےئین عمر نے بتایا کہ ال ۔اظہر فاونڈیشن اسکول محض اک اسکول نہیں بلکہ یہاں تعلیم کے علاوہ بھی بہت سارے سماجی وملی خدمات انجام دئے جاتے ہیں جن میں خواتین کے لئے روزگار پر مبنی تربیت 249طبی امداد و تعاون 249تعلیمی وظیفہ اسکالر شپ 249مستحق لڑکیوں کی اجتمائی شادیوں کا نظم 249اور معاشی طور پر کمزور طبقات میں ہر ماہ راشن کی تقسیم وغیرہ جیسے فلاحی خدمات بھی انجام دئے جاتے ہیں ۔ اس موقعہ پر مختلف تعلیمی و سماجی خدمات انجام دینے والوں میں توصیفی اسناد کی تقسیم بھی عمل میں آئی اس موقعہ پر اسکول کی دو سابق طالبات ناہیدہ کوثر اور جبین کی بھی عزت افزائی اسکول انتظامیہ کی جانب سے عمل میں آئی اور ان لڑکیوں نے ال اظہر فونڈیشن کی سرگرم کارکن و ہیومن ٹچ کی سکریٹری محترمہ تزئین عمر صاحبہ سے اپنی ممنونیت کا اظہار فرماتے ہوئے اپنے گریجویشن مکمل ہونے کا سہرا انہیں کو بخشا کے آپ محترمہ کے تعاون سے ایسا ممکن ہوسکا ان لڑکیوں نے اپنے احساسات تاثرات اور اپنے قیمتی تعلیمی تجربات سے بھی حاضرین اجلاس کو آگاہ کیا کہ طالبات کو محض شادیوں کے لئے ان کا تعلیمی سفر نہ روکیں بلکہ انہیں مکمل تعلیم کے بعد ان کے نکاح کا انتظام فرمائیں ۔قومی ترانہ اور دعا کے بعد یہ اجلاس اختتام کو پہنچا ۔