ٹرمپ اور محمد بن سلمان کی ملاقاتوں میں سینئر ذمے داران کی موجودگی ؟
04:38PM Sun 19 Mar, 2017
وہائٹ ہاؤس میں سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات صدر کی قریبی شخصیات کی موجودگی اور مختلف موضوعات کے زیر گفتگو آنے کے سبب نمایاں اہمیت کی حامل رہی۔ اس موقع پر امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جنرل میک ماسٹر کے علاوہ امریکی صدر کے تین مشیر بھی موجود تھے۔ ان میں ٹرمپ کا داماد اور وہائٹ ہاؤس میں امن کے امور کا ذمے دار جیرڈ کُشنر ، صدر کی مشیر برائے اقتصادی امور دینا حبیب پاول اور صدر کے سیاسی مشیر اسٹیف بینن شامل ہیں۔