جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سالانہ اجلاس کا انعقاد؛ طلبہ کے نتائج کا اعلان

02:16PM Fri 11 May, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 11 مئی، 18 بھٹکل ؍ (راست) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سالانہ اجلاس عام  کا انعقادجامعہ اسلامیہ کی مسجد میں  10/مئی کی  صبح 10:30 بجے ہوا، جس میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی نے سالانہ تعلیمی روداد پیش کی، اور علما ء کرام کے خطابات بھی ہوئے۔ مہتمم صاحب نے سالانہ رپورٹ میں سال بھر کے مختلف ثقافتی و دعوتی پروگراموں کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی و اصلاحی ترقی میں جو مفید امور انجام دیے گئے اس کو عوام  کے سامنے رکھااور اس سلسلہ میں تمام تعاون کرنے والوں کا شکر ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا عرفان صاحب ندوی نے حاضرین کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم کے حصول سے زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی ملتی ہے اور حقوق کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مولانا خواجہ صاحب ندوی نے دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں مفید باتیں  کہیں۔ ملحوظ رہے کہ شعبۂ ثانویہ کے اجمالی نتائج مولانا عبدالسمیع ارمار ندوی نے اور شعبۂ عالیہ و حفظ کے اجمالی نتائج مولانا رحمت اللہ صاحب ندوی نے پیش کیے۔ شعبۂ ثانویہ کا اجمالی نتیجہ 77%فیصدرہااور عالیہ کا 87.84%  جبکہ شعبہ حفظ کا 97% فیصد رہا۔ اجلاس کا اختتام صدر جامعہ مولانا اقبال صاحب ملا ندوی کے صدارتی کلمات اور دعا پر ہوا۔ اس اجلاس میں نظامت کے فرائض مولانا مذکر صاحب ندوی نے بحسن و خوبی انجام دئے، اور جلسہ کے آغاز میں برادرم زکوان شوپا نے کلام اللہ کی تلاوت کی اور دانش شنگیٹی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔   پورے جامعہ میں اول دوم سوم آنے والے طلباء کے نام کچھ  یوں ہیں:   عالیہ میں اول: محمد دانش ابن محمد غوث شنگیٹی     (94.66%) پنجم عربی ب دوم:اسجد انیق ابن کفایت اللہ کاسرکوڈ(94.22%) پنجم عربی ب سوم: شہباز ابن عبدالرؤوف کڑپاڑی (93.74%) ہفتم عربی الف خصوصی درجات میں اول : سید احمد ابن سید زبیر علی اکبرا (95.95%)خصوصی اول ثانویہ اول: عدنان ابن محمد امین عجائب (99.84%)دوم عربی ج دوم: حمزہ ابن عبدالباری ڈی یف (99.72%)دوم عربی ج سوم: محمد سعدی ابن محمد عرفان یس یم (98.68%)دوم عربی الف شعبۂ حفظ میں اول: عبداللہ انیس ابن محمد شریف مختصر (98%) دوم: عبدالحلیم ابن ضیاء اللہ ڈی ایف (97%)