اقلیتی علاقوں میں سرکاری لے آؤٹ آج تک قائم نہیں ہوسکے

04:06PM Fri 16 Dec, 2016

تہنیتی جلسہ سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کا خطاب گلبرگہ(بھٹکلیس نیوز)جب سے گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی 1988کا قیام عمل میں آیا آج تک سرکاری لے آؤٹ نہیں بنائے گئے ۔ اس سے قبل سٹی امپرومنٹ بورڈ اور پلاننگ اتھاریٹی بھی تھے لیکن تب بھی کوئی اقدام نہیں لیا گیا۔ جب میں نے چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا جائزہ حاصل کیا اُس وقت سے میں یہ کوشش میں تھا کہ ان مسلم جدید کالونیوں میں ایک سرکاری اربن ڈیولپمنٹ لے آؤٹ بنایا جائے اس سلسلہ میں میں نے ایک قراردادبھی منظور کی کہ ہاگرگہ ، مالگتی اور آزاد پور ولیج میں سرکاری لے آؤٹس قائم کئے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ہاگرگہ روڈ پر ایک 40تا40ایکر پر مشتمل ایک خوبصورت گارڈن بنانے کی بھی قرارداد منظور کی ، خواجہ کوٹنور کو سیاحی مرکز اور اس کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کرنے کے لئے بھی میں نے قرارد منظور کی ۔ اس وقت ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام ضلع نگران وزیر تھے انہوں نے میری ان کاوشوں کو تقویت بخشتے ہوئے ہر ممکنہ اقدام ان مسائل کیلئے اُٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین کلبرگی اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے کل رات ایوان شاہی گیسٹ ہاؤس میں ہارویزون مینائناریٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ گلبرگہ کی جانب سے ایک تہنیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ بہ حیثیت صدر مسلم ایجوکیشن اداروں کو فون کر کے CAسائٹ حاصل کرنے کیلئے کہا جس پر کئی ایک مسلم اداروں کو CAسائٹ دئیے گئے جس میں ایک ہارویزون میناریٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ گلبرگہ بھی ہے ۔ اس کے تحت ITIکالج چلایا جاتا ہے ۔ اس ادارے سے مسلم طلباء خاصی کامیابی اور فائدہ اُٹھارہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ ان کی معیاد صرف18ماہ تھی اس دوران کئی ایک اہم فیصلے لئے گئے جس کو نافذ کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ اگر ان کی معیاد 3سال کی ہوتی تو وہ کچھ ان فیصلوں پر عمل کرسکتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاگرگہ میں 50:50کی بنیاد پر تقریبا300ایکر کا لے آؤٹ ڈالنا طئے ہے اس کے لئے حکومت اور ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب اور وہ بہت ہی سنجیدہ ہے تاکہ اس سے مسلمانوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے ۔ قبل ازیں محمد رفیق صاحب کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ محمد منصور سیکریٹری ہارویزون میناریٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ نے خیر مقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کہ ہم بے حد ممنوع و مشکور ہیں کہ کافی درخواستیں ہونے کے باجود انہوں نے ہارویزون میناریٹی ایجوکشنل ٹرسٹ کو CAسائٹ الاٹ کیا۔ انشاء اللہ اس ادارے کی نئی عمارت تعمیر ہوگی یہ ادارہ بالکل اسلامی ماحول میں چلایا جارہا ہے ۔ حاجی حیدر علی باغبان بانی ہاریزون میناریٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے شہر کی ترقی اور خوبصورت بنانے کے لئے کئی اہم فیصلے لئے اور کئی دیرینہ فیصلے اتھاریٹی لے نہیں سکی جس کی مثال اٹل بہاری واجپائی لے آؤٹ ہے اس فیصلے سے پورے گلبرگہ کی عوام ان کے اس اقدام کو سراہا یا۔ حیدر علی باغبان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلب ملت کا درد رکھنے والے نوجوان ہے کانگریس پارٹی کو چاہئے کہ انہیں اور ایک معیاد کیلئے صدر نامزد کریں تاکہ اقلیتوں کے تعلق سے جو قرار داد منظور کئے گئے ہیں اس پر عمل ہوسکے۔ سید نعیم نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ حامد علی اسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ گلبرگہ ڈیویژن ، مشتاق احمد انجینئر، حاجی عبدالرحیم مرچی رکن آشریہ کمیٹی، محمد واحد علی فاتحہ خوانی رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر محمد عزیز الدین AEEمحکمہ تعمیرات، محمد محمود باغبان انجینئر ، تجمل حسین انجینئر، عبدالعزیز خرادی سینئر کانگریس لیڈر، افتخار افضل گتہ دار، امتیاز حسین، سراج الدین عابد پٹیل، بشیر عالم ،محمد رفیق مہاگاویں صدر ہارویزون میناریٹی ایجوکیشنل ٹرسٹ، عبدالعزیز گتہ دار، عبد العظیم شیرینی فروش کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے ۔ (تصویر منسلک ہے )