کانگریس کےسینئررہنما شیوکمارگرفتار
01:49PM Wed 4 Sep, 2019
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چاردنوں تک چلنے والی طویل تفتیش کے بعد کرناٹک کانگریس کےسینئرلیڈراورسابق وزیرڈی کے شیوکمارکومنگل کی شب گرفتار کرلیا۔
ایک سرکاری ذرئع نے یہاں بتایا کہ ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت کی گئی ہے۔
ای ڈی کا دہلی کا دفتر منی لانڈرنگ کے معاملے میں پچھلے چار دن سے ان سے پوچھ گچھ کررہا تھا۔ ای ڈی نے مبینہ حوالہ ٹرانزیکشن معاملے میں بنگلور کی مقامی عدالت میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے مسٹر شیوکمار کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کا قدم اٹھایا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے 2 اگست ، 2017 کو دہلی میں مسٹر شیوکمار کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ان کے گھر سے ساڑھے 8.50 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ نقدی ضبط ہوئی تھی۔ تفتیشی ایجنسی کی گرفتاری سے عبوری تحفظ کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ میں ان کی اپیل خارج کردی گئی اور وہ جمعہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔