شمس اسکول میں اسپورٹس ڈے کا انعقاد؛چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ جناب جوباپو الیاس صاحب کی شرکت
02:48PM Tue 1 Dec, 2015
بھٹکلیس نیوز / 01 دسمبر، 15
بھٹکل ؍ (نامہ نگار) ادارہ تربیت اخوان کے ماتحت چلنے والے شمس انگلش میڈیم اسکول میں آج سالانہ کھیل مقابلوں کے انعقاد کے لئے اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور طلبہ کی کارکردگی پر خوشی کااظہار کیا۔اس موقع پرافتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز سید عمر عصیم ایس ۔جے کی تلاوت سے ہوا ،جس کے بعد اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپال جناب محمد رضا مانوی صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف کیا۔اس موقع پر موجود مہمان خصوصی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ جناب جوباپو الیاس صاحب نے طلبہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے اخلاق سے متصف ہونے کی بات کہی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں حلال کمائی پر کی روٹی روزی کمانے کا مشورہ دیا ۔اس کے علاوہ ایک اور مہمان جنرل سکریٹری بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے بھی طلبہ کو کھیل سے بدن میں چستی پیدا کرنے اور شاہین کی صفات اپنانے کی ترغیب دی۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے جناب قادر میراں پٹیل صاحب نے طلبہ کو کھیل کے کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ دینے کی بات کہی اور امتحانات میں زیادہ سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی صلاح دی۔
اس موقع پر طلبہ کی طرف سے مارچ پاسٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی قیادت شیخ اسماعیل ذبیح نے کی جس کے بعد حلف برداری کی رسم ادا کی گئی جس کو اسکول لیڈر سید عمر عصیم ایس جے نے انجام دیا۔
افتتاحی اجلاس کا اختتام ناظم اجلاس محمد یوسف علی اکبرا کی نظامت کے ساتھ پی ای ٹیچر مہیش نائک کے شکریہ کلمات پر ہوا ۔اس موقع پر اسکول سکریٹری جناب طلحہٰ سدی باپا صاحب، جناب صلاح الدین ایس کے صاحب، جناب اشرف برماور صاحب،جناب مولانا عزیز الرحمٰن ندوی صاحب،جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب، مولوی سید قطب برماور صاحب اور دیگر حضرات ڈائس پر موجود تھے۔اس کے بعد طلبہ کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد ہوا۔