منی پال ہیلتھ کارڈ میں نام درج کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع
06:03AM Fri 12 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 12 اگست، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) منی پال ہیلتھ کارڈ میں اپنا نام درج کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان منی پال اسپتال کے معاون جنرل مینجر انیل جیکب نے یہاں ایک اخباری کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے یہاں کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد اخباری کانفرنس میں اس کارڈ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ بھٹکل اور ساحلی علاقوں کے مختلف اسپتالوں کے اندرونی اور بیرونی مریضوں کے علاج میں کافی روپیوں کی بچت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائگنوسٹک اور لیباریٹوری کی جانچ پر 25فی صد تک رعایت دی جاتی ہے علاوہ ازیں اس سے اسپتال کی فارمیسی میں خریدی جانے والی دوائیوں پر 10فی صد رعایت دی جاتی ہے۔ جنرل وارڈ میں ایک سال تک جتنی مرتبہ چاہے اتنی مرتبہ علاج کرسکتے ہیں۔ اندرونی مریض ہونے پر فیس میں 25فی صد رعایت دی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ سہولت حاصل کرنے کے لئے بھٹکل مین روڈ ، قاسمجی کامپلیکس میں واقع سینٹ ملاگریس سوہاردا سہکاری سنگھا کے دفترمیں رجسٹریشن فارم دستیاب ہیں۔ عوام ان فارموں کو پر کرکے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔