قندھار بم حملے میں یو اے ای کے پانچ سفارتکار ہلاک

12:17PM Wed 11 Jan, 2017

دبئی۔ افغانستان کے جنوبی قندھار شہر میں ایک بم دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار کی موت ہوگئی ہے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ کل ہوا اور اس میں پانچ سفارتکار کی موت ہوگئی۔ صوبائی گورنر کے دفتر کے احاطے میں دیگر ہلاک ہونے والوں میں نائب گورنر، افغانستان کی وزارت خارجہ کے دو اعلیٰ اہلکار اور دو ارکان پارلیمان بھی شامل ہیں۔ حملے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور قندھار کے گورنر زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے تین دنوں کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے قومی پرچم کو آدھا جھکانے کا حکم دیا ہے۔