سبریمالا مندر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی ریحانہ فاطمہ کا بی ایس این ایل نے کیا تبادلہ

12:28PM Wed 24 Oct, 2018

کیرالہ کے سبریمالا میں بھگوان ایپا کے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی بی ایس این ایل ملازمہ ریحانہ فاطمہ کا تبادلہ شہر کے پلاریوتم ٹیلی فون ایکسچینج میں کردیا گیا ہے ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی بوٹ جیٹی برانچ کی صارف سہولیت یونٹ میں ٹیکنیشین کے طور پر کام کرنے والی فاطمہ کا منگل کو تبادلہ کردیا گیا ۔ اس ایکسچینج میں انہیں عوامی رابطہ کا کام نہیں کرنا ہوگا ۔
 بہر حال ذرائع نے بتایا کہ فاطمہ نے اپنے کام میں کوئی لاپروائی نہیں برتی ہے ۔ سبریمالا کرم سمیتی نے منگل کو پلاریوتم کے بی ایس این ایل دفتر تک احتجاج کرکے فاطمہ کی معطلی کا مطالبہ کیا تھا ۔ کیرالہ کی مسلم جماعت کونسل نے لاکھوں ہندو عقیدتمندوں کے جذبات کو مجروح کرنے کو لے کر فاطمہ کو مسلم برادری سے باہر کردیا تھا ۔