آئین کی حفاظت اور اس پرعمل کا حلف دلایا
04:31PM Thu 26 Jan, 2017
آئین دیتا ہے سبکو برابری کا حق: محمد آفاق
لکھنؤ، (بھٹکلیس نیوز) راشٹریہ سماجی کاریہ کرتاسنگٹھن کے کنوینر محمد آفاق نے لکھنؤ کے مختلف علاقو ں کادورا کیا اور لوگوں کو و آرگینئزیشن کے کارکنان کو آئین کی حفاظت اور اس پر عمل کی کا حلف دلایا اس موقع پر کارکنان اور لوگوں سے خطاب کرتے ہویانہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہر ہندستانی کو برانری کا حق دیتا ہے۔ ہم سب کو آئین پر عمل کرنا چاہے اور اسکی حفاظت کے لے ہمیشا تیار رہناچاہے ۔ فرقہ پرست طاقتیں ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہیں مگر ملک کی عوام انکو انکے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔آئین کی حفاظت کے لئے وہ ااپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے بانی ڈاکٹر امبیڈکرنے آئین بناتے وقت ہے طبقہ کے مفاد کا خیال رکھا۔ ہمارے ملک کا آئین اپنے آپ میں بیجوڑ ہے۔اس کے بنائے جانے میں اڈاکٹرامبیڈکرکا اہم رول تھا۔اس موقع پر خصوصی طور پر پچھڑا جن سماج پارٹی کے مشیر خان، مسلم فورم کے صدر ڈاکٹر آفتاب، سرو دھرم میریج بیورو کے کنوینر قاری زبیر جون پوری، جنہت سنگھرش مورچہ کے صدر حاجی فہیم صدیقی ، مسلم سماج پریشد کے صدر محمد شعیب سمیت بھاری تعداد میں لوگ موجود تھے۔سبھی نے آئین کی اہمیت اور اس کے عمل پر زور دیا اور آئین پر عمل اور اسکی حفاظت کا حلف لیا۔