سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
06:26PM Sun 1 Sep, 2013
نئی دہلی ۔ 31؍ اگست (پی ٹی آئی) حکومت نے آج سونے کی فی 10 گرام 461 ڈالر اور چاندی کی فی گرام 803 ڈالر درآمدی قیمت میں اضافہ کیا ہے کیونکہ اس ہفتہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ سنٹرل بورڈ اور اکسائز کسٹمس نے یہ اعلامیہ جاری کیا جیساکہ قومی دارالحکومت میں سونے کی قیمت 34,500 روپئے 10 گرام تولہ ہوگئی ہے ۔ جاریہ ماہ میں سونے کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ بہرحال قومی دارالحکومت میں آج سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور 31,700 فی 10 گرام اور چاندی کی فی کلوگرام 54 ہزار روپئے رہی ۔