وزیراعلیٰ نے وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا اعلان نہیں کیا 

02:48PM Sat 12 Aug, 2017

وزیر اعلیٰ سدارامیااوررکن پاریمان ایم ویرپاموئیلی کے پتلوں کو نذر آتش کرکے احتجاج کیا وجیاپورہ ۔( بھٹکلیس نیوز ) وجیاپورہ تعلق نرمانا ہوراٹاسمیتی ،کرناٹکا رکشنا ویدیکے، ہومین ریڈس کمیٹی ،بی جے پی و دیگر تنظیم کے لوگوں نے ٹون ہال سرکل میں ایک ساتھ جمع ہوکر وزیر اعلیٰ وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے وزیراعلیٰ سدارامیا،رکن پاریمان وسابق وزیراعلیٰ ایم ویرپاموئیلی کے پتلوں کو نزآتش کرکے احتجاج کیا ۔بروز جمعہ دیونہلی میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی اور امبیڈکر بھون کی افتتاحی تقریب تعمیری کاموں کی سنگ بنیاد اوردیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا مگر وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا اعلان نہیں کی ۔10؍جولائی کوکئی تنظیموں کے لوگوں وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا مطالبا کو لیکر وجیاپورہ بند منایاتھا ،یہاں کی ٹون میونسپل پل بن کر پورے 100؍سال گزرچکے ہیں پچاس ہزار سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے ،اورسرکل پولس اسٹیشن،پوسٹ آفس ،سرکاری اسپتال ،سرکاری نافہ مارکٹ ،کے علاوہ بہت سے سرکاری دفاتر موجود ہیں ہر قسم کی سہولیات بھی مہیاہیں ،ریاستی حکومت کو کئی سالوں وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا مطالبا کرتے ہی آرتھے سارے عوام اس امید لئے ہوئے تھے کہ وزیر اعلیٰ دیونہلی کے اس افتتاحی اجلاس میں وجیاپورہ کو تعلق بنانے کا اعلان کریں گے مگر امید نہ کام ہوئی ۔اس لئے ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ کے خلاف نارے لگاتے ہوئے ٹون ہال سرکل میں احتجاج کیا گیا اورتنظموں کے اراکین نے بتایا کہ 15؍آگسٹ کے بعد سے ہمیں اپنا حق ملے تک احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔