غیر ملکی کرنسی کے ساتھ مینگلورو ائیر پورٹ پر بھٹکلی نوجوان گرفتار

12:23PM Sat 4 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 04 فروری، 17 منگلورو/ (نامہ نگار) مینگلورو سے جیٹ ائیر ویز کے ذریعہ دبئی جانے نکلا بھٹکلی فرد مینگلورو ائیر پورٹ پر 35/لاکھ کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ دھر لیا گیا ہے۔ کسٹم افسران نے اس کی شناخت بھٹکل کے عبدالرب (21) کی حیثیت سے کی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس کے پاس سے 35/لاکھ کی ہندوستانی کرنسی کے بقدر اماراتی درہم، امریکی ڈالر، سعودی ریال اور آسٹریلوی ڈالر بر آمد کر لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ بھٹکل کا دوسرا شخص جو اس سال دوسری مرتبہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ گرفتار ہوا ہے اس سے قبل 5/جنوری کو بھٹکل کا فاروق آرمار بھی 25/لاکھ کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ مینگلورو ائیر پورٹ پر گرفتار ہوا تھا۔