عام انتخابات کا تیسرا مر حلہ کل ؛ بھٹکل میں تیاریاں تقریباً مکمل
04:38PM Mon 22 Apr, 2019
بھٹکل: 22 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل سےشروع ہورہا ہے جس کے لیے بھٹکل میں تمام تر تیاریاں ہوچکی ہیں۔ آج صبح بھٹکل کے ساگر روڈ پر واقع گرو سدھیندرا کالج سے تحصیلدار اور سرکل پولس انسپکٹر کی موجودگی میں ووٹنگ مشینوں کو پولنگ بوتھ روانہ کرنے کی کارروائی کی گئی ہے جس کے لیے کالج میں واقع اسٹرانگ روم کو کھول کر جائزہ لیا گیا اور مشینیں متعلقہ افسران کے حوالے کی گئیں۔ذرائع کے مطابق کل صبح چھ بجے پھر ایک بار مشینوں کی جانچ کی جائے گی اور صبح 07:00 بجے انتخابات کی کارروائی شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ بھٹکل اسمبلی حلقہ میں 248 پولنگ بوتھ آتے ہیں ۔ پولنگ بوتھوں پر انتخابی کاروائیوں کے لئے جملہ 1096 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انتخابی کارروائیوں کے دوران حفاظتی بندوبست کے تحت 248 پولنگ بوتھوں کے لئے 480 پولس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں سات مرحلوں میں ہورہے عام انتخابات میں کرناٹک میں اس بار دو مرحلوں میں ووٹنگ ہورہی ہے ۔ اس کا پہلا مرحلہ 18/اپریل کو ہوچکا ہے جس میں کرناٹک کی 14سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی اور اب کل ہونے والے دوسرے مرحلے میں باقی بچی ہوئی 14 سیٹوں کے لئے انتخابات ہوں گے۔
عام انتخابات کی گنتی سبھی مرحلوں کے انتخابات کے بعد 23 مئی کو کی جائے گی ۔