عوام کی کمر توڑ رہی مہنگائی، پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں بارہویں دن بھی اضافہ

03:22PM Thu 18 Jun, 2020

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ آج مسلسل 12 ویں دن جاری رہا اور قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 79 روپے فی لیٹرکے قریب پہنچا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت پہلی بار 76 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ روزانہ بڑھ رہی اس مہنگائی سے عوام بے حال نظر آ رہی ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ آواز بلند کیے جانے کے باوجود ذمہ داران پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔
 بہر حال، ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت آج 53 پیسے بڑھ کر 77.81 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے جو 10 نومبر 2018 کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل کے دام میں 64 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ 76.43 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 557 جون سے روزانہ بڑھ رہے ہیں۔ ان 12 دنوں میں دلی میں پٹرول 9 فیصد اور ڈیزل 10 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے۔ اس دوران پٹرول کی قیمت میں 6.55 روپے اور ڈیزل میں 7.04 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔