چینی صدر اور شاہ سلمان کا تلواریں لہرا کرثقافتی رقص

04:23PM Thu 21 Jan, 2016

چین کے صدر شی جن پنگ گزشتہ روزاپنے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ چینی صدر اور شاہ سلمان نے تلواریں لہرا کرثقافتی رقص بھی کیا ۔ استقبال کے موقع پر ریاض میں موجود مرحبا پیلس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں شاہ سلمان نے چینی صدر کے ساتھ مل کرتلواروں کو ہوا میں لہرا کرسعودی عرب کا ثقافتی رقص کیا جسے عربی میں ال اردھا بھی کہا جاتا ہے۔ چینی صدر کے اس دورے کے موقع پر شاہ سلمان کے تحفہ کے طور پر شی جن پنگ کو المرحبا پیلس کا ماڈل بھی پیش کیا۔