حجاج کے چودھویں قا فلے کی شہر واپسی ۔مکہ مکرمہ میں میسور کے حاجی کا انتقال ضمیر احمد اور رو شن بیگ کی کوششوں سے جنت المعلیٰ میں تد فین

02:08PM Sun 23 Sep, 2018

بنگلورو 23 ستمبر ( قادری۔سینئر رپورٹر) حجاج کرام کا چو دھواں قا فلہ 15 منٹ کی تا خیر سے شہر کے بین الا قوامی ہوا ئی اڈہ پہنچا۔سعو دی ہو ائی جہاز نمبر sv-5990 جس میں 300 حجاج سوار تھے،مدینہ منو رہ سے راست صبح 6-55 بجے شہر کے ہوائی اڈہ پر لینڈ نگ ہو نی تھی لیکن 15 منٹ کی تا خیر سے صبح 7-10 بجے پہنچا۔یہ پہلا قا فلہ تھا جو تا خیرسے پہنچا ہے۔ اس سے قبل 13 قا فلہ وقت سے قبل ہی پہنچ رہے تھے۔ہوا ئی اڈہ پر ریا ستی حج کمیٹی کے چیر مین ورکن اسمبلی الحاج آر روشن بیگ،ان کے فر زند رو مان بیگ،حج کیمپ کے نو ڈل افسر سید اعجاز احمد اور ریا ستی وز یر بر ائے حج کے پر سنل سکریٹری محمد ایوب نے تمام حجاج کا استقبال کیا۔حج ٹر مینل میں خصو صی دعا ،کسٹم اور لگیج کی کارروائی کے بعد حجاج کرام باہر نکلے ۔با ہر نکلتے وقت ہر ایک حا جی کے لئے5 لیٹر زم زم کا کین بھی پیش کیا گیا۔رو شن بیگ نے جہاں ہو ائی جہاز سے اتر تے وقت حجاج کا والہا نہ انداز میں استقبال کیا ۔ وہیں حجاج کی تمام کا رروا ئی مکمل ہو نے کے بعد حج ٹر مینل کے با ہر حجاج کو رخصت کے وقت بھی حاضررہے۔ حجاج نے اپنے رشتہ داروں سے ملا قات سے قبل خا دم الحجاج روشن بیگ اور ان کے فرزند،سمیت یہاں خد مات انجام دے رہے تمام ایرپورٹ افسروں اور والنٹیرس کو اپنی دعا ؤں سے نوا ز ااور ساتھ ہی رو شن بیگ کی خد مات کی ستائش کرتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی۔ میسور کے حاجی کا مکہ مکر مہ میں انتقا ل ریا ستی حج کمیٹی چیر مین نے بتا یا کہ ریا ستی حج کمیٹی کے ذر یعہ روانہ ہو ئے میسور کے تھرڈ کراس ،تھرڈ مین بنی منٹپ کے رہنے والے حا جی ایو ب شر یف (61 ) جنکا کور نمبر KAF-1833-2 ہے،اپنی اہلیہ سیماء خد یجہ کے ہمراہ مقدس سفر پر تھے۔حج کے تمام ارکان کی ادا ئیگی کے بعد 20ستمبر کو شہر وا پس لو ٹنا تھا۔ مگر اچا نک طبیعت کے بگڑ جا نے پر انہیں مکہ مکر مہ کے اسپتا ل میں بھر تی کر وا یا گیا تھا۔جہاں وہ 21 ستمبر بروز جمعہ انتقا ل کر گئے۔ انہوں نے بتا یا کہ حا جی ایوب شر یف کی طبیعت بگڑ نے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے فر زند عا دل فوری مکہ مکر مہ پہنچ گئے اور اپنے والد کی نگرانی کررہے تھے۔ لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اللہ کے پیارے ہوگئے۔مرحوم حاجی کی تدفین کے لئے ریاستی وزیربرائے حج، اوقاف، اقلیتی امور، غذا وشہری رسدات ضمیراحمد خان نے سعودی قونصل جنرل کو مکتوب روانہ کیا اور درخواست کی کہ مرحوم کی تدفین جنت المعلیٰ میں ہی کی جائے۔ دو سری جانب رو شن بیگ نے بھی اپنا اثر و رسوخ کا استعمال کر تے ہو ئے سعو دی قو نصل سے رابطہ کیا اور مرحوم حا جی کو جنت المعلیٰ میں ہی تد فین کی اجا زت دینے کی گزا رش کی ۔دو نوں قا ئدین کی گزا رش پر سعودی قو نصل جنر ل نے جنت ا لمعلیٰ میں تد فین کی اجا زت دے دی۔ حا جی ایوب شریف کے انتقا ل کی خبر سن کر ان کے ایک اور فر زند اور بیٹی بھی مکہ مکر مہ پہنچ گئے۔مر حوم کی نماز جنازہ برو ز ہفتہ 22 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد حرام میں ادا کی گئی اور تد فین جنت ا لمعلیٰ میں عمل میں آ ئی۔مر حوم کے فر زند عا دل نے اپنے وا لد کو جنت ا لمعلیٰ میں تد فین کے لئے مو قع فراہم کر نے پر دو نوں قا ئدین کا شکر یہ ادا کیا۔ سعودی قونصل جدہ کے ڈی سی جی شاہد عالم نے بھر پور تعاون کیا۔23؍ستمبر برو ز اتوار پہنچنے وا لا ہو ائی جہا ز نمبر SV-5927 صبح 10-50 بجے پہنچے گا۔