ایک ہوئے آئیڈیا-ووڈا فون! بنی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی
01:00PM Fri 27 Jul, 2018
نئی دہلی/27جولائی(ایجنسی) ٹیلی کام انڈسٹری میں سب سے بڑا انضمام کو منظوری مل گئی ہے،اب آئیڈیا سیلولر اور ووڈا فون کا ایک دوسرے میں انضمام ہوجائے گا، ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹیdot) آج دونوں کے انضمام کو منظوری کو حتمی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق، ڈپارٹمنٹ کو سرٹیفکیٹ دے دیے گئے ہیں، دونوں کے انضمام ہونے سے بننے والی نئی کمپنی ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہوگی، نئی کمپنی کا نام ووڈافون-آئیڈیا لمیٹیڈ ہوگا، گراہک کی تعداد کے حساب سے بھی یہ ملک کی سب سے بڑی موبائل ٹیلی کام سرویس کمپنی ہوجائے گی.