کرناٹک : پستول فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کنڑ اداکار سمیت چارگرفتار
12:26PM Mon 5 Nov, 2018
کرناٹک میں پولیس نے کنڑ فلم اداکارسمیت چارلوگوں کو گرفتارکیاہے اور ان کے پاس سے دوپستول اور 21کارتوس برآمدکئے ہیں ۔پولیس نے اتوارکو بتایاکہ محمدناظم اور کنڑفلم اداکار جگدیش ایس ہیرے متھ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لوگ ایک پستول اور 10کارتوس فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔
پوچھ گچھ سے ملی معلومات کے بعد پولیس نے دواورلوگوں کو گرفتارکیاجن کی شناخت ستیش کمار اور سعید سمیر کی شکل میں ہوئی ہے ۔انکے پاس سے ایک پستول اور 11کارتوس برآمد کئے گئے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔