ڈاکٹر محمد اصغر چلبل مستقبل کی سیاست کا چمکدار ستارہ

04:07PM Tue 25 Apr, 2017

گلبرگہ ۔:(بھٹکلیس نیوز) آج پورے ملک میں سیاست کے میدان میں نوجوانوں کا گراف بہت تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنی موجودہ قیادت کو تبدیل کرتے ہوئے نوجوانوں کو موقع دینے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اُسی کڑی کی ایک مثال ہمارے شہر گلبرگہ میں بھی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ یہاں ذکرگلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے نو منتخب چیرمین ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کا کیا جارہا ہے ۔ محمد اصغر چلبل گلبرگہ کی سیاست کا ایک چمکدار ستارہ ہے جس نے اپنی قوم کے تئیں دور اندیشی کا ایسا مظاہرہ پیش کیا ہے جس سے شہر کے عوام کو ایسا لگنے لگا ہے کہ یہ شخص ہمارا قائد آنے والے دنوں میں بن سکتا ہے ۔ محمد اصغر چلبل کو قائد محترم ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب سابق ریاستی وزیر کی پوری سرپرستی ہے اور وہ قائد محترم کو اپنا سیاسی اُستاد بھی مانتے ہیں ۔ کیونکہ قائد محترم کی45سالہ سیاسی زندگی میں اُنہیں اتنا قابل ، مدبر، دوراندیش شاگرد شائد ہی ملا ہوگا۔ اصغر چلبل بہت زیادہ ذہین ، چالاک اور تعلیمی یافتہ شخصیت کے حامل ہیں ، آپ کو کنڑا ، انگریزی اور اُردو میں بہترین مہارت حاصل ہے ۔ اسی لئے ان کی مدبرانہ سیاست کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان کی انہیں صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام صاحب نے انہیں دوبارہ گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا صدر نامزد کروایا ہے ۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ قمرالاسلام صاحب کا اصغر چلبل کے تئیں اتنا بھروسہ اسی بات کا ضامن ہے کہ وہ سیاست میں نوجوان نسل کی نمائندگی اور اُنہیں عملی سیاست میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دیتے ہیں ۔ محمد اصغر چلبل کو آج جو مقام حاصل ہے وہ اُن کی بہترین تعلیم اور سخت محنت کا نتیجہ ہے ، اکثر ہم یہ دیکھتے ہیں سیاست میں ہوتا یہ ہے کہ قائدین اپنے خاندان کے افراد کو کسی بھی طرح سیاست میں داخل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ لیکن محمد اصغر چلبل کے خاندان کا دور دور تک سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ آج اُنہیں جو کچھ بھی حاصل ہے یہ اُن کی سخت محنت اور عوام کے تئیں اُن کی محبت کا نتیجہ ہے ۔ بطور چیرمین گلبرگہ شہر کی ترقی کے لئے اصغر چلبل نے جو خدمات انجام دی ہیں اُنہیں کوئی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ آؤٹر رنگ روڈ کے لئے مرکزی حکومت کی ایک ہزار کروڑ روپیوں کی گرانٹ منظور کروانے میں محمد اصغر چلبل نے انتھک کوشش کی ہے ، بد قسمتی سے یہاں کے میڈیا میں کسی نے اس کام کی منظوری ملنے کے بعد اصغر چلبل کو یادد کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اصغر چلبل اپنے آپ کو قمرالاسلام صاحب شاگرد مانتے ہیں اور اُن کا شاگر د ہونے پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں ۔ محمد اصغر چلبل جو بھی کام کو کرنے کا ارادہ کرتے ہیں اُسے پوری ایمانداری اور شدت سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھتے یہی اُن کی ادا ڈاکٹر الحاج قمرالاسلام کو بہت زیادہ پسند ہے ۔ مجھ ناچیز میں آج اگر سیاست میں داخل ہونے کا شوق پیدا ہوا ہو تو اُس کی وجہ بھی اصغر صاحب ہی ہیں ہم اُن کے کام سے بہت متاثر ہو کر ہی سماجی خدمات انجام دینے کے لئے عملی سیاست میں داخل ہوئے ہیں ۔ اور اُن کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کئی ایک سماجی ، مذہبی کام کئے ہیں ۔ اصغر چلبل اپنی رائے بہت بے باکی سے رکھتے ہیں اور ہر وقت ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں ، آخر میں اُمید کرتا ہوں کہ جیسا کام اُنہوں نے اپنی پہلی معیاد کے لئے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھے سیاست داں کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں ۔ اُسی طرح اپنی دوسری معیاد کو بھی پوری کامیابی و کامرانی کے ساتھ مکمل کریں گے۔ میں ساجد رنجولی اور میرے دوست احباب اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صاحب کو دن دوگنی او ررات چوگنی ترقی دے۔ آمین