اردو لکچرار کلیم اللہ شادؔ کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی گئی

04:50PM Mon 29 May, 2017

کولار ( بھٹکلیس نیوز) الامین ڈاکٹر ممتاز احمد خان پی یو کالج کولار کے اردو لکچرارہچ،محمد کلیم اللہ شاہؔ نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ آج انڈین ورچوال یونیورسٹی،بنگلور ، کی جانب سے حسب دستور ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارتی ودھیا بھون، نزد راج بھون، بنگلورو میں ایک اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں شہر کولار کے اردو طلبا ء میں ہر دل عزیز اردو لکچرار کو ان کی تعلیمی، سماجی و ادبی خدمات کے صلہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی۔ موصوف کرناٹک کی قریبی ریاست تمل ناڈو کے شہر ترپا تور میں پیدا ہوئے اور الامین ڈاکٹر ممتاز احمد خان پی یو کالج ،کولار میں میں بطور اردو لکچرار منتخب ہوئے اورانہوں نے یہاں دس سال پہلے اپنی تعلیمی خدمات کا آغاز کیا۔آپ ایک پُر کشش شخصیت کے مالک ہیں، جن کی سادگی اور طلباء کے ساتھ اپنائیت و چاہت سے لبریز اُن کا اپنا منفرد انداز ایک قلیل مدت میں طلباء کے دلوں میں ان کے لئے گھر بنا لیا ۔جن کے دل میں موج زن ملت کی بے غرض خدمت کا انمول جذبہ ان کی قدر و منزلت میں اضافہ کا سبب بنا،آپ نے اُن طلبا ء کو بھی تعلیم کی طرف راغب کیا جو کئی مالی و گھریلو دشواریوں کے سبب تعلیم ترک کر چکے تھے،آپ نے کالج کے احاطہ اور اطراف جھاڑ جھڑولے لگوانے کی مہم جو چلائی اس میں کالج کی ’’نیشنل ،سوشیل ، سرویس ‘‘ کی شاخ سے منسلک طلباء میں باغبانی کا جذبہ فروغ پایا، اور ماحول کی آلودگی کی صفائی کی مہم ’’سچا بھارت ابھیان‘‘ میں انہوں نے الامین کالج کے طلبا ء کو ساتھ لے کر اچھا کام کیا۔طلباء میں خدمت قوم و ملت اور اتحاد و اتفاق کے نیک جذبہ کو پروان چڑایااور دوسرے اساتذہ کے لئے بے لوث خدمت کا ایک نمونہ پیش کیا۔ انڈین ورچوال یونیورسٹی ہر سال ملک کے اُن گنے چنے فنکاروں، سماجی و تعلیمی خدمات میں منسلک شخصیات کو اس طرح ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کرکے ہندوستانیوں میں سماجی و تعلیمی خدمات کے جذبہ کو فروغ دینے کا ایک بلندمقصد ادا کرتی ہے۔پچھلے سال الامین تعلیمی ادارے کولار کے سکریٹری الحاج سبحان شریف صاحب، الامین ڈاکٹر ممتاز احمد خان پی یو کالج کی فاونڈر پرنسپال محترمہ اختر سعیدہ خانم اور اسی کالج کے لیبریری ین ونکٹ رامے گوڈا کے ساتھ اقلیتی طبقہ میں تعلیمی فروغ کے لئے لائف ٹیم خدمات کے صلہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی (جنہیں اسی کالج کے وائس پرانسپال جناب ڈی کے ضیاء اللہ شریف (عرف ضیاء رومانی )کے ساتھ الامین تعلیمی ادارے کی جانب سے گذشتہ سالوں میں ’’بیسٹ ٹیچر ‘‘ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔) اس سال بھی ریاست و بیرون ریاست کے کئی شخصیت کے ساتھ شہر کولار کے ایک ایسے ہی خدمت گزارہچ،محمد کلیم اللہ شادؔ کو انڈین ورچوال یونیورسٹی فار پیس انڈ یجوکیشن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عنایت کی گئی ہے۔ انکے رشتہ داروں، مداحوں ،دوستوں اورطلبا و طالبات کا خیال ہے کہ یہ اعزازکولار کی الامین کالج کی ہونہار شخصیت ہچ،محمدکلیم اللہ شادؔ کے ذریعہ گویا کولار شہر کو ملا ہے۔ جس کے لئے شہرکولار کے سبھی شہری مبارک بادی کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹرہچ،کلیم اللہ شادؔ کاخیال ہے کہ شہر کولار ایک ایسی بلند پایہ تاریخ ساز،زرخیز سرذمین ہے جہاں پران کے علاوہ اور بھی کئی بلند حوصلہ ہستیاں موجود ہیں جوکسی ایورڈ کی تمناکے بغیر قوم و ملت کی بے غرض خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان سے پہلے بھی ایسی قابل ہستیاں اس سرزمین پر جنم لے کرقوم و ملت کی خدمات کر چکی ہیں لہذا آپ یہ ایوارڈ ان کی نذرکرتے ہیں۔اخباری نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہچ ،کلیم اللہ شادؔ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔