گورنر کے خطاب پرتحریک تشکر

01:40PM Thu 9 Feb, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)آج اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر رکن اسمبلی راجنا نے تحریک تشکر پیش کیا۔ وقفۂ سوالات کے دوران انہوں نے بتایاکہ محکمۂ پولیس کیلئے افزود فنڈ فراہم کرنے کے باوجود پولیس اہل کاروں کی دشواریاں برقرار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے افزود سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے، اور آرڈر لی اسامیوں کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے اس نظام کو درست کرنا چاہئے۔اسی طرح پانچ سال سے زیادہ سرویس کرنے والوں کو ایگزی کیٹیو ورک فراہم کیاجانا چاہئے۔