ڈاکٹر شردھا راٹھی کو تین سالہ مالی پروجیکٹ تفویض 

03:05PM Fri 3 Mar, 2017

علی گڑھ، (بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پروستھوڈونٹکس شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شردھا راٹھی کو انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچر(آئی سی ایم آر)نے’’ دانتوں سے محروم افراد میں وٹامن ڈی کا رول‘‘ موضوع پر ایک تین سالہ مالی پروجیکٹ دیا ہے جس کے تحت ہر پیر کو پروستھوڈونٹکس شعبہ کی او پی ڈی میں دانتوں سے محروم افراد کو مفت ڈینچر کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ڈاکٹر شردھا راٹھی نے بتایا کہ یہ ڈینچر دانتوں سے محروم ان لوگوں کو مہیا کرایا جائے گا جو اس کے اہل پائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے کو انویسٹیگیٹر ریڈیو ڈائیگنوسس شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد خالد، فزیولوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر راجیو گلاٹھی، پروستھوڈونٹکس شعبہ کی پروفیسر گیتا راجپوت اور راجیو گاندھی سینٹر فار ڈائبٹیز اینڈ انڈو کرائینولوجی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیلو شفیق صدیقی ہوں گے۔ ڈاکٹر شردھا راٹھی نے بتایا کہ یہ پہلا موقعہ ہے جب ڈینٹل کالج کو آئی سی ایم آر نے کوئی پروجیکٹ دیا ہے۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کے ملنے پرڈینٹل کالج کے پرنسل پروفیسر آر کے تیواری اور پروستھوڈونٹکس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر گورو سنگھ کا شکریہ اداکیاہے۔