بھٹکل و اطراف کے ذمہ داران کی بنگلورو میں وزیر تعلیم سے ملاقات؛ جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا کیا مطالبہ

12:58PM Thu 23 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 23 فروری،2017 بنگلرورو / (نامہ نگار) بھٹکل و اطراف کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے  گزشتہ روز بنگلورو میں وزیر تعلیم تنویر سیٹھ سے ملاقات کی اور  حکومت کی طرف سے سرکاری اورامدادی اسکولوں میں جمعہ کی ہفتہ واری چھٹی کو نکال کر اتوار کے دن تعطیل کرنے کے معاملہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم اور اقلیتی وزیر کے رحمٰن خان صاحب کو دئے گئے میمورنڈم میں جمعہ کو چھٹی نہ ہونے کی صورت میں پیش آنے والی دشواریوں کا تذکرہ  بھی کیا گیا ہے ۔ اس وفد میں تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا صاحب کے علاوہ انجمن حامئ مسلمین ، شمس انگلش میڈیم اسکول، مادر حوا اسکول، نونہال اسکول، علی پبلک اسکول، اقرا اسکول مرڈیشوراور نیشنل ہائی اسکول مرڈیشوروغیرہ کے ذمہ داران شامل تھے۔ IMG-20170222-WA0027 IMG-20170222-WA0029