غلطی کی کہ جو کا فر کو مسلماں سمجھا
03:24PM Mon 10 Feb, 2014
دل دشمناں سلامت ،دل دو ستاں نشانہ
ہندو ستانی مسلمان کی زند گی او ر پھر سیا سی زندگی صبح آ زادی او رتقسیم ہند کے و قت ہی سے تاریکیوں او رتیر ہ شبی کی شکار ہو گئی کہ ان کو آج تک نہ امید زیست کی شمع فرو زاں نظر آئی ہے او رنہ ہی سیا ہ شب میں کو ئی قا ئد مل سکا جو اپنی را ست قیا دتوں کے ذریعہ تیر ہ شبی میں نئی را ہ تلا ش کرکے اپنے متبعین کو منزل تک لے جا ئے ۔ایک تو کو رانہ تقلید او ردو سرے سیاسی بصیرت کے فقدان نے صحرائے عرب کے بھٹکتے ہوئے مکینوں کو راہ زندگی سے دور کر دیا اور اب ایک ایسا قا فلہ بن چکے ہیں کہ جس کا نہ تو کو ئی قا ئد ہے اور نہ ہی راہ نما بلکہ بے نالہ می رود جرس کاروان ما کی کھلی ہوئی تصویر ہیں ۔عرب کے ریگزاروں میں بھٹکنا ایک زندگی تھی کہ جس پر ہزارہا ہزار زندگیاں قربان ہیں لیکن اس گیتی ہند میں محض ایک زندگی ہزار کلفتوں کی شکار ہو کر تڑپ رہی ہے یہ کلفتیں دامن گیر ہر گز نہ ہوتیں اگر ہم میں سیاسی بصیرت او ربدلتے ہوئے رجحانات کا صحیح ادراک ہو تا او ریہ ہمار ا یہ قافلہ بھٹکتا نہیں بلکہ اپنے و قا ر او رتمکنت کا شہنشاہ ہو تا مگر اف ! یہ بد نصیبیمگر ایک چشم شا عر ہے کہ پرنم ہو تی جا تی ہے
انسداد فرقہ وارانہ فساد بل و قت کی ضرورت او رایک اہم تقا ضا ہے کہ یہ گیتی چمن اپنے ہی طا ئران نو ا سا ز کے خون سے رنگین نہ ہو او ریہ گیتی چمن باربار ویرانی او ربد حالی کی شکار نہ ہو او ریہ بل اس لیے بھی ضروری ہے کہ ملک میں مزید کشت و خون کی ہنگامہ آرائی نہ ہو او رملک کی سا لمیت محفو ظ رہے مگر ہمارے ملک کی بد نصیبی ہے کہ جو کام پل بھر میں ہو جانے چاہئے و ہ صدیوں تک کے لیے التواء کے شکار ہو جاتے ہیں اس بل میں سراسر اقلیت با لخصوص مسلمانوں کا فا ئدہ تھا کہ مسلمانوں کی جان و مال او ردیگر املاک محفوظ رہے او رفرقہ و اریت پر شکنجہ کسا جا سکے ،۔کیونکہ ہندوستان میں عموما فرقہ و ارانہ فسادات کی نذر مسلمان ہی ہو تے ہیں او رسب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کا ہی ہو تا ہے لہذا اس کا نفاذ ضروری تھا لیکن سیکو لر زم کے دعویدار ہی اس کے نفاذ میں التواء او رتا خیر کے با عث بنے ہیں ۔ یہ کھلی ہوئی منا فقت نہیں تو اور کیا ہے؟؟مر زا غالب مرحوم جانے کیوں با ربار یا د آرہے ہیں او ران کے اس شعر کو دہرا کر اپنے غم کو غلط کر نے کی ناکام کو شش کررہا ہوں
دل دیا جان کے کیوں اس کو و فا دار اسد غلطی کی کہ جو کا فر کو مسلماں سمجھا
(مضمون نگاربصیرت آن لائن کے سب ایڈیٹر ہیں)