کرناٹک انتخابات:چناؤ جیتنے کے لئے بنگلورو کی توہین کرناپی ایم کو زیبا نہیں دیتا:سدا رمیا

02:15PM Fri 4 May, 2018

پی ایم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک میں تین ریلیاں کیں۔گلبرگ،بیلاری اور بنگلورو میں ہوئی تینوں ریلیوں میں پی ایم نے کرناٹک حکومت اور کانگریس پر جم کر حملہ بولا۔پی ایم نے کانگریس پر الزام لگائے کہ اس نے بنگلورو جیسے ایک خوبصورت شہر کو کرائم کیپیٹل بتایا۔پی ایم کے حملے کے جواب میں کرناٹک کے سی ایم سدارمیا نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بنگلورو کو لیکر ایسا بیان آنا مایوس کن ہے۔ سدا رمیا نے دیر رات ٹویٹ کیا،ملک کے زیادہ تر شہر دباؤ میں ہیں۔خاص کر بنگلورو جیسے شہر۔لیکن اس شہر کو کرائم کیپیٹل ،پاپ گھاٹی، جیسے نام دینا بنگلورو واسیوں کی بے عزتی ہے۔"انہوں نے آگے لکھا کہ محض انتخابات جیتنے کے لئے پی ایم بنگلورو کی بے عزتی کیسے کر سکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے  کہا کہ کانگریس نے  بنگلورو کو "کمپیوٹر کیپل "سے 'کرائم کیپیٹل'بنایا۔
بنگلورو کو کرائم کیپیٹل ،پاپ گھاٹی کہنے پر پی ایم کی تنقید کے بعد سی ایم سدا رمیا نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے اور کہا کہ بی ایس یدیو رپا حکومت کے دوران بنگلورو کوڑا ۔کرکٹ شہر بن گیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ بنگلورو ملک کے سب سے تیزی سے بدلتے شہروں میں سے ایک ہے۔