کمٹہ میں کار اور پولس کی کرین کے درمیان سڑک حادثہ؛ خاتون کی موت

02:46PM Sun 24 Jun, 2018

کمٹہ: 24 جون، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ قومی شاہراہ پر پولس کرین اور آئی-20 کار کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے، اس کی شناخت کیرالہ کی آسیہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق کار تیز رفتاری کے ساتھ کاروار جارہی تھی کہ ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا جس کے نتیجہ میں کار مخالف سمت سے آرہی کرین سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے فوری بعد خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن سر میں شدید زخم ہونے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اس سلسلہ میں کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔