تہواروں کے موقعہ پر مسافروں کی لوٹ
10:19AM Thu 24 Aug, 2017
محکمۂ ٹرانسپورٹ افسران نے سخت کاروائی کی
بنگلور( بھٹکلی نیوز):۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ کے افسران نے آج خصوص کاروائی کرتے ہوئے تہوروں کہ موقعہ پر مسافروں سے مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت لینے پر کئی معاملات درج کئے اوران کا پرمٹ بھی منسوخ کردیا۔ریاست میں گنیش چتورتھی، عیدالاضحی اور دیگر کئی تہوار آرہے ہیں۔ اس موقعہ پر کئی لوگ تہواروں کے لئیے اپنے شہروں اور گاؤں کوجاتے ہیں ۔حسب معمول ریل گاڑیوں ، سرکاری بسوں اور نجی بسوں میں پہلے سے ہی اڈوانس بکنگ کرائی جاتی ہے لیکن چند مسافر اڈوانس بکنگ نہیں کراتے اور اسی موقعہ کا فائدہ اٹھا کر نجی ٹورس اینڈ ٹراولس کے مالکان مقررہ قیمت سے زیادہ رقم لے کر ٹکٹیں دینے کی شکایتں ملی ہیں۔ اس لئے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے افسران نے خلاصی پالیم ۔گاندھی نگر ۔ میجسٹیک ۔ کورمنگلا۔ جئے نگر ۔ راجہ جی نگر ۔ ملیشورم اور دیگر کئی علاقوں میں واقع نجی ٹور اینڈ ٹراولس کے دفاتر پر چھاپے مار کرمسافروں کے ذریعہ بکنگ کی گئی تمام تفصیلات حاصل کیں اور زیادہ قیمت لینے پر نوٹس بھی جاری کی گئی ۔وزیر برائے ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسافروں سے زیادہ قیمت لینے پر بسوں کا پرمٹ منسوخ کردیا جائے گا۔اگر بنگلور سے ممبئی کے لئے ٹکٹ کی قیمت 800روپےئے ہے تو 1000روپےئے ، بنگلور سے بیلگاوی کے لئے عام دنوں میں 750روپےئے ٹکٹ ہے تو ایک ہزار روپےئے قیمت لی گئی ہے ۔نجی بسوں کے مالکوں کا ماننا ہے کہ تمام پڑوسی ریاستوں ۔ آندھرا پردیش ۔ گوا۔ تلنگانہ ۔ٹملناڈو ۔ پانڈیچیری ۔ کیرل اور مہاراشٹرا میں انٹرنس ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور دوسری طرف جی ایس ٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اس لئے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔محکمۂ ٹرانسپورٹ کے افسران نے زیادہ قیمت لینے پر 1200نجی بسوں کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔