پاکستان کی عمران حکومت نے کیا بڑا فیصلہ ، دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ پر لگائی پابندی
04:15PM Thu 21 Feb, 2019
Share:
پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں میں کشیدگی کے درمیان جمعرات کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کی ۔ اس میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے کئے گیے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں فلاح انسانیت تنظیم پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔ ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کا تعلق ممبئی حملہ کے ملزم حافظ سعید سے ہے ۔ میٹنگ میں ان دونوں تنظیموں کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، حساس اداروں کے سربراہان اور سیکیورٹی حکام سمیت خزانہ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزرا اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔